چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہرکا کہنا ہےکہ اعلان کرچکے ہیں آئینی ترمیم کا حصہ نہیں بنیں گے،تقرریں بھی کریں گے،واک آؤٹ اوراحتجاج بھی ہوگا۔
پارلیمنٹ ہاوس کے باہرمیڈیا سےگفتگو میں کہا یہ لوگ ہمیشہ ریٹائر ہونے والے کےخلاف ہو جاتے ہیں،خواجہ آصف راجہ پرویز اشرف کیخلاف پٹشن لے کر عدالت گئے تھے،کیا میاں صاحب خود وکیل بن کر میمو گیٹ کمیشن بنوانے نہیں گئے تھے،ریٹائرڈ ہوں یا حاضر،ججزکے بارے میں ایسے الفاظ استعمال نہ کریں۔
انکا مزید کہنا تھا کہ نوازشریف آئیں یا نہ آہیں،پاکستانی سیاست سے وہ غیرمتعلقہ ہو چکے،پارلیمان میں ان کے لیے کسی نے بھی ریڈ کارپٹ نہیں بچھائی۔






















