نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ مذاکرات ، افہام و تفہیم اور شراکت داری ہی امن و سلامتی کا واحد پائیدار راستہ ہے،بزدلانہ کارروائیاں ہمارے قومی عزم کو متزلزل یا کمزور نہیں کرسکتیں۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈارنے اسلام آباد میں بین الپارلیمانی اسپیکرزکانفرنس سےخطاب میں کہا کہ دہشت گردی موجودہ وقت کے بڑے عالمی چیلنجوں میں سے ایک ہے،پاکستان اس لعنت کے خلاف بھرپور کردار ادا کررہا ہے۔
انہوں نےمزید کہاہم ہرقسم کی دہشت گردی کی کارروائیوں کو سختی سےمسترد کرتے ہیں،چاہے یہ اسلام آباد میں ہوں جیسا کہ کل ہوا یا پھر دنیا میں کسی بھی جگہ،ہم نے وانا اور اسلام آباد میں دہشت گردی کی دوگھناؤنی کارروائیاں دیکھیں جن میں پندرہ قیمتی جانیں ضائع ہوئیں،یہ بزدلانہ کارروائیاں ہمارے قومی عزم کو متزلزل یا کمزور نہیں کر سکتیں،مذاکرات، افہام وتفہیم اورشراکت داری ہی امن وسلامتی کا واحد پائیدار راستہ ہے۔






















