سپریم کورٹ آف پاکستان نے افغان مہاجرین کی بے دخلی سے متعلق درخواست سماعت کےلیے مقرر کرنے کا حکم دیدیا۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے افغان مہاجرین کی بے دخلی کے خلاف دائر درخواست پر چیمبر اپیل میں رجسٹرار آفس کے اعتراضات مسترد کردئے۔ افغان شہریوں کی وطن واپسی کیخلاف کیس کھلی عدالت میں لگانے کا حکم دیدیا۔
جسٹس یحییٰ آفریدی نے اعتراضات کے خلاف ان چیمبر اپیل پر سماعت کی، فرحت اللہ بابر و دیگر کی درخواست رجسٹرار آفس نے واپس کر دی تھی۔ رجسٹرار آفس کے اعتراضات کیخلاف چیمبر اپیل دائر کی گئی تھی۔