معروف کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے وینیوز اور شیڈول کو حتمی شکل دے دی گئی ہے اور ایونٹ بھارت اور سری لنکا میں مشترکہ طور پر کھیلا جائے گا۔
رپورٹ کے مطابق بھارت میں میگا ایونٹ کے میچز احمد آباد، دہلی، کولکتہ، چنئی اور ممبئی میں ہوں گے جبکہ کولمبو اور کینڈی سری لنکا میں ورلڈ کپ میچز کی میزبانی کریں گے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم اپنے تمام میچز سری لنکا میں کھیلے گی جبکہ بھارت میں دیگر گروپوں اور ناک آؤٹ مرحلے کے میچز ہوں گے۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کا آغاز 7 فروری سے ہوگا اور 8 مارچ 2026 تک جاری رہے گا۔
ایونٹ میں دنیا بھر کی 20 ٹیمیں شرکت کریں گی جنہیں چار گروپس میں تقسیم کیا جائے گا۔
یہ پہلا موقع ہوگا کہ بھارت اور سری لنکا مشترکہ طور پر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی میزبانی کریں گے۔





















