پی ٹی آئی کےسابق سیکرٹری اطلاعات احمد جواد کو گرفتارکرلیا گیا ہے۔
این سی سی آئی اے نےپی ٹی آئی کے سابق سیکریٹری اطلاعات احمد جوادکو اسلام آباد سے گرفتارکرلیا ہے،احمد جواد کو سیکٹرجی 13 سے پیکا قانون کے تحت گرفتارکیا گیا۔
ذرائع کےمطابق احمد جواد کو نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے گرفتار کیا،واضح رہےکہ احمد جوادکیخلاف پاک بھارت جنگ کےدوران منفی پروپیگنڈےکاالزام ہے۔
احمد جواد کو مزید تفتیش کے لیے متعلقہ ادارے کے حوالے کردیا گیا ہے،یاد رہےکہ احمد جواد ماضی میں پاکستان مسلم لیگ (ن) سے بھی وابستہ رہ چکے ہیں۔





















