زہران ممدانی 52 فیصد ووٹ لےکرنیویارک کےپہلے مسلم میئر منتخب ہوگئے، آزاد امیدوارانڈریو کوومو دوسرے، ریپبلکن کرٹس سلوا تیسرے نمبر پر ہیں۔
امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق زہران ممدانی نیویارک کےپہلےمسلم میئرمنتخب ہوئے ہیں، تقریباً 20 لاکھ ووٹرز نے حق رائے دہی استعمال کیا جو30سال میں سب سےزیادہ ہے،گزشتہ سال کے مقابلے میں 65 فیصد زیادہ ووٹ ڈالےگئے،اہل ووٹرز کی تعداد 50 لاکھ ،نوجوان ووٹرز نےریکارڈ ووٹ کاسٹ کیے۔
سابق امریکی صدر براک اوباما نے زہران ممدانی کومبارکباد پیش کی،کہا آج رات کامیاب ہونے والے تمام ڈیموکریٹک امیدواروں کو مبارکباد پیش کرتاہوں،ہم ایسے رہنماؤں کےگرد متحد ہوئےجوعوام کے مسائل کی پرواہ کرتے ہیں،ابھی بہت سا کام باقی ہے،لیکن مستقبل اب کچھ زیادہ روشن دکھائی دیتا ہے
سابق امریکی صدربل کلنٹن کی زہران ممدانی کومیئرنیویارک منتخب ہونے پرمبارکباد دیتے ہوئے کہا میں آپ کی کامیابی کےلیےدعا کرتا ہوں،دعاہےآپ اپنی مہم کےجذبےکو بہتراورافورڈ ایبل نیویارک کی تعمیر میں تبدیل کریں گے۔
نیویارک الیکشن،ہاؤسنگ،جرائم ،معاشی بحران اورمہنگی تعلیم بڑےمسائل ہیں،زہران ممدانی کو نوجوان اورتارکین وطن شہریوں میں بھرپورمقبولیت حاصل،زہران ممدانی نےکاسٹ آف لیونگ اور دیگر مسائل کے حل کا وعدہ کیا۔
امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے آزاد امیدوار انڈریو کوومو کی حمایت کا اعلان کیاتھا،صدرٹرمپ نےممدانی کی جیت کی صورت میں نیویارک کےلئےفنڈزروکنےکی دھمکی دی تھی،ممدانی نےاسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہوکی نیویارک آمدپرگرفتار کرنےکا اعلان کیا تھا۔
دوسری جانب امریکی ریاست ورجینیا میں ڈیموکریٹس نے تاریخی کامیابی حاصل کرلی، ڈیموکریٹ امیدوار ابیگیل اسپینبرگر ورجینیا کی پہلی خاتون گورنر اور غزالہ صدیقی نائب گورنر منتخب ہوگئیں۔

ورجینیا میں ڈیموکریٹس کی لیفٹی نینٹ (نائب) گورنر کی امیدوار غزالہ ہاشمی نے بھی کامیابی حاصل کرتے ہوئے اپنے حریف جان ریڈ کو پیچھے چھوڑ دیا،ڈیموکریٹ پارٹی کی امیدوار غزالہ ہاشمی پہلی بھارتی نژاد اور پہلی مسلم نائب گورنر ہیں،امریکی میڈیا کا بتانا ہے کہ اٹلانٹا کے میئر کے انتخاب میں آندرے ڈکنز دوسری مدت کے لیے میئر منتخب ہوگئے ہیں۔

نیوجرسی میں بھی ڈیموکریٹس رہنمامائیکی شیرل 60فیصد سے زائد ووٹ لے کر آگے، نارتھ کیرولائنا، ٹیکساس،کیلی فورنیا، فلوریڈا اور دیگر ریاستوں سے نتائج کا سلسلہ جاری ہے، ماہرین کے مطابق انتخابی نتائج ریاستوں کی پالیسیوں پر گہرا اثر ڈالیں گے۔





















