ساوتھ افریقا کے ڈیوالڈ بریوس پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز سے باہر ہوگئے۔
ترجمان کرکٹ ساوتھ افریقا کے مطابق ڈیوالڈ بریوس کندھے کی تکلیف کا شکار ہوئے ہیں۔ ڈیوالڈ بریوس ہفتے کو قذافی اسٹیڈیم میں کندھے کی انجری کا شکار ہوئے۔
ڈیوالڈ بریوس بھارت کے خلاف ٹیسٹ سیریز کی تیاری کے لیے پاکستان میں اپنی میڈیکل ٹیم کے ساتھ ری ہیب جاری رکھیں گے، ون ڈے سیریز کے لیے متبادل کھلاڑی کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
دوسری جانب نیوزی لینڈ کے ٹم سیفرٹ ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر ہوگئے۔ ترجمان نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق ٹم سیفرٹ کی ڈومیسٹک میچ کے دوران انگلی ٹوٹ گئی، ٹم سیفرٹ کی جگہ مِچ ہے کو اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا۔ نیوزی لینڈ اورویسٹ انڈیز کے درمیان 5 ٹی ٹوئنٹی میچزکی سیریز کا آغاز کل سے ہوگا۔





















