انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی سہ ماہی میٹنگ آج سے دبئی میں شروع ہوگی۔
ذرائع کےمطابق آئی سی سی کی میٹنگز7 نومبر تک جاری رہیں گی،پی سی بی کے سی او او سمیراحمد سید ایگزیکٹو کی میٹنگزمیں شریک ہوں گے۔
چئیرمین پی سی محسن نقوی کا بھی میٹنگ میں شرکت کا امکان ہے،میٹنگ میں بھارتی بورڈ کی جانب سےایشیا کپ کی ٹرافی کامعاملہ اٹھانے جانے کا امکان ہے،پی سی بی حکام دیگربورڈزحکام سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔





















