گوادر کے ساحل پر معدوم ہونے کے خطرے سے دوچار عربی وہیلوں کا ایک بڑا گروپ دیکھا گیا ہے۔
ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان کے مطابق 6 سے زائد ہمپ بیک وہیلیں مغرب سے مشرق کی جانب ہجرت کرتی دیکھیں گئیں، جو گوادر سے تقریباً 11 ناٹیکل میل جنوب میں سمندر میں نظر آئیں۔
رپورٹ کے مطابق ہمپ بیک وہیل عمان سے پاکستانی کی طرف ہجرت کرتی ہیں، یہ وہیل یمن اور سری لنکا کے درمیان مستقل رہائش پاتی ہیں، پاکستان میں وہیل و ڈولفن کی 27 اقسام موجود ہیں۔
ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان کے مطابق ماہی گیروں نے وہیلوں سے متعل ڈبیلو ڈبیلو ایف کو اطلاع دی، ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان نے وہیلز کا گروپ دیکھنا خوش آئند قرار دیا۔






















