محکمہ موسمیات کے مطابق کل سے ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری کا سلسلہ شروع ہوگا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات سے بالائی علاقوں میں مغربی ہواؤں کا سلسلہ داخل ہوگا جس کے نتیجے میں مختلف علاقوں میں موسم میں تبدیلی آئے گی۔
4 اور 5 نومبر کے دوران بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری کا امکان ہے جبکہ خیبرپختونخوا، گلیات اور کشمیر میں برفباری، بارش اور ژالہ باری کی توقع ہے۔
کل اسلام آباد سمیت پنجاب کے میدانی علاقوں میں بھی بارش کا امکان ہے۔
بارش کے بعد دن اور رات کے درجہ حرارت میں کمی متوقع ہے جس سے شہریوں کے لیے موسم مزید خوشگوار ہوگا۔
محکمہ موسمیات نے کہا کہ بارش کے بعد ملک کے مختلف علاقوں میں اسموگ کی شدت میں کمی بھی ریکارڈ کی جائے گی جس سے شہریوں کو سانس لینے میں آسانی ہوگی۔




















