نائب وزیراعظم اسحاق ڈار غزہ کی صورتحال پر اجلاس میں شرکت کیلئے استنبول پہنچ گئے ۔ ترک وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر جنرل احمد جمیل میروغلو نے اسحاق ڈار کا استقبال کیا ۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار ترکیہ کے وزیر خارجہ حقان فدان کی میزبانی میں اجلاس میں شرکت کریں گے۔8 ممالک کے اجلاس میں غزہ امن معاہدے پر عملدرآمد پر مشاورت ہو گی ۔ اجلاس کے فیصلوں کا اعلان پریس کانفرنس میں کیا جائے گا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اجلاس میں غزہ میں استحکام فورس کی تعیناتی اور سیز فائرکے اگلے مرحلے پرغور ہوگا ۔ پاکستان جنگ بندی کے مکمل نفاذ، مقبوضہ فلسطینی علاقوں سے اسرائیلی انخلا پر زور دے گا ۔ فلسطینیوں کی بحالی اورغزہ کی تعمیر نو پر زور دیا جائے گا۔






















