کمپیٹیشن کمیشن نے اسٹیل سیکٹرمیں کمپٹیشن کی صورتحال پر رپورٹ جاری کردی،رپورٹ میں اسٹیل سیکٹر کو درپیش مسابقتی چیلنجز اور پالیسی خلا کی نشاندہی کی گئی ہے۔
کمپیٹیشن کمیشن کی رپورٹ میں بتایاگیاکہ قومی اسٹیل پالیسی نہ ہونے سےصنعت غیر یقینی اور بے ضابطگیوں کا شکارہے،چین و بھارت کی طرزپراسٹیل کی علیحدہ وزارت کےقیام کی سفارش کی گئی ہے، اسٹیل سکریپ کی درآمددواعشاریہ سات ملین میٹرک ٹن،مقامی پیداوار آٹھ اعشاریہ چار ملین میٹرک ٹن رہی۔
پاکستان اسٹیل مل 2015سے غیر فعال،چارسو ارب روپے کے واجبات کا بوجھ ہے،غیر معیاری اسٹیل کی پیداوارساٹھ فیصد تک صارفین کے مفادات متاثرہوئے،سابق فاٹا/پاٹا سے بغیرٹیکس اسٹیل کی منتقلی سے چالیس ارب کا نقصان ہوا۔
رپورٹ میں ٹیکس اصلاحات،معیار کے نفاذ اور گرین ٹیکنالوجی اپنانے کی سفارش کی گئی،کمپٹیشن کمیشن کا اسٹیل سیکٹر میں شفاف اور پائیدار اصلاحات پر زوردیاگیاہے۔






















