افغانستان کے مختلف علاقوں میں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔
خبرایجنسی کے مطابق پیر کی صبح شمالی افغانستان کے شہر مزار شریف کے قریب زلزلہ آیا۔ زلزلے سے 20 افراد جاں بحق جبکہ 320 افراد زخمی ہوگئے۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
زلزلہ پیما مرکز کے درجنوں زلزلہ کی شدت 6.4ریکارڈ کی گئی۔ زلزلہ مزار شریف کے قریب 28 کلومیٹر (17.4 میل) کی گہرائی میں آیا جس کی آبادی تقریباً 523,000 ہے۔
زلزلہ پیمار مرکز نے اورنج الرٹ جاری کیا جو کہ ایک خودکار نظام ہے جو یہ اشارہ ہے کہ زیادہ جانی نقصان کا امکان ہے اور تباہی ممکنہ طور پر وسیع ہے۔
مقامی حکام کے مطابق زلزلے سے صوبہ بلخ میں تاریخی مزارشریف کو بھی نقصان پہنچا۔ لینڈ سلائیڈنگ سے ایک بس ملبےتلے دب گئی جس میں سوار متعدد افراد کے جاں بحق اور زخمی ہونےکی اطلاعات ہیں۔
کابل میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے،لوگ گھروں سےباہرنکل آئے، تاجکستان، ازبکستان اور ترکمانستان میں بھی زلزلے کے جھٹکے۔





















