بھارت نے جنوبی افریقا کو ہراکر پہلی بار ویمنز ورلڈ کپ جیت لیا۔
ممبئی میں کھیلے جارہے میچ میں جنوبی افریقا 299 رنز کےتعاقب میں 246 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ لورا وولوارٹ کی 101 رنز کی اننگز رائیگاں گئی۔ کپتان کی شاندار 101 رنز کی اننگز بھی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکی۔
بھارت نے پہلے کھیل کر7وکٹوں پر298 رنز بنائے تھے، شفالی ورما نے سب سے زیادہ 87 رنز اسکور کیے۔ دپتی شرما نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔
بھارت کی شفالی ورما کو میچ اور دپتی شرما کو پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کا ایوارڈ دیا گیا۔
واضح رہے کہ دونوں ٹیمیں آئی سی سی ویمنز ون ڈے ورلڈ کپ کی 52 سالہ تاریخ میں پہلی بار فائنل میں پہنچی ہیں۔






















