وزیراعظم نے مشرف علی زیدی کو غیرملکی میڈیا کیلئے اپنا ترجمان مقرر کردیا۔
مشرف زیدی کی بطور ترجمان وزیراعظم تقرری کا نوٹیفکیشن مشیروزیراعظم ڈاکٹر توقیرشاہ کےدستخط سے جاری کیا گیا۔ جس میں وزارتِ اطلاعات و نشریات اورکابینہ ڈویژن کو فوری عملدرآمد کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن میں وزارتِ اطلاعات و نشریات اور کابینہ ڈویژن کوعملدرآمد کی ہدایت کی گئی ہے۔ تقرری فوری طور پر نافذ العمل ہوگا،آئندہ احکامات تک مؤثر رہے گی۔
مشرف زیدی کی تقرری پر وفاقی وزیر عطاءاللہ تارڑ نے اپنے تہنیتی بیان میں کہا مشرف علی زیدی کی تعیناتی ہماری ٹیم میں بہترین اضافہ ہے، گزشتہ چند ماہ کےدوران مشرف علی زیدی کےساتھ کام کرنا شاندار تجربہ رہا، آئندہ بھی اس اشتراک کو جاری رکھنےکا منتظر ہوں، عطاء اللہ تارڑ نے کہا مشرف زیدی کی تعیناتی سے پاکستان کا بیانیہ مزید بلندیوں تک پہنچےگا۔






















