اسرائیل سیز فائر کی خلاف ورزیوں سے باز نہ آیا۔ غزہ سٹی میں سبزی منڈی پر ڈرون حملہ کیا۔ خان یونس اور رفح میں بھی رہائشی عمارتوں پر گولہ باری کی گئی۔
اسرائیلی حملوں میں گزشتہ 24 گھنٹے میں مزید تین فلسطینی شہید ہوگئے۔ جنگ بندی کے بعد شہادتوں کی تعداد 236 ہوگئی۔ صیہونی فوج نے جنوبی لبنان میں بھی فضائی کارروائی کی ۔ ایک گاڑی پر میزائل داغا گیا۔ حملے میں 4 لبنانی شہید ہوگئے۔
دوسری جانب حماس نے امدادی سامان چھین لینے کا امریکی الزام مسترد کردیا۔ سینٹ کام نے حماس پر امدادی کانوائے پر حملے کا الزام عائد کیا تھا۔





















