سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی دل کی تکلیف کےباعث نجی اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔
ترجمان عوام پاکستان پارٹی کے مطابق سابق وزیراعظم کی طبیعت اب بہتر ہے ۔ وہ آرام کررہے ہیں۔ قریبی ساتھیوں اور پارٹی رہنماؤں نے عوام سے ان کی صحتیابی کیلئے دعا کی اپیل کی ہے ۔
واضح رہے کہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے گزشتہ سال ن لیگ چھوڑ کر اپنی نئی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے عوام پاکستان پارٹی نامی بنانے کا اعلان کیا تھا جس کو الیکشن کمیشن نے رجسٹرڈ کرلیا تھا۔






















