افغان شہریوں کی واپسی کے لیے خیبر میں طورخم سرحد کھول دی گئی۔
غیرقانونی افغان شہریوں کی وطن واپسی کا آغاز ہوگیا،طورخم سرحدی گزرگاہ افغان پناہ گزینوں کی وطن واپسی کے لئےکھول دی گئی ہے،سینکڑوں افغان شہری طورخم امیگریشن پوائنٹ پہنچ گئے ہیں۔
غیرقانونی افغان شہری وطن واپسی کاسلسلہ شروع ہوچکا ہے،طورخم سرحدی گزرگاہ غیر قانونی افغان شہریوں کی بےدخلی کےلئےگزشتہ روزکھولنے کا فیصلہ کیاگیا،ڈپٹی کمشنر خیبر بلال شاہد راؤ کے مطابق سرحد دوطرفہ تجارت کے لیےبدستور بند رہےگی۔
ذرائع کےمطابق طورخم سرحدی گزرگاہ تجارت اورپیدل آمدورفت کےلئےبدستور بند رہےگا،پاک افغان کشیدگی کے باعث 11 اکتوبر کوطورخم سرحدی گزرگاہ ہرقسم آمدورفت کےلئے بند کردیا گیا تھا۔
دوسری جانب پاک افغان بارڈر بدستور آج 21ویں روز بھی بند ہے،بارڈر کی بندش سے دو طرفہ تجارت بھی معطل ہے۔






















