خیبرپختونخوا کی نئی 10رکنی کابینہ نےحلف اٹھالیا۔ گورنرخیبرپختونخوافیصل کریم کنڈی نے نومنتخب صوبائی کابینہ نے حلف اٹھا لیا۔
خیبر پختونخوا کی نئی کابینہ میں تین نئے جبکہ باقی تمام پرانے چہرے شامل ہیں۔ جبکہ ایک غیر منتخب شخص کو بھی کابینہ میں شامل کیا گیا ہے۔ مشیرِ وزیراعلیٰ کے طور پر مزمل اسلم کو ذمہ داریاں دی گئی ہیں۔
نئی کابینہ میں سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی کابینہ سے مستفی دو سابق وزراء کی واپسی ہوئی ہے۔ پی ٹی آئی رہنما اور ایم این اے اسد قیصر کے بھائی عاقب اللہ دوبارہ کابینہ میں شامل کر لیے گئے ہیں جبکہ رکنِ قومی اسمبلی شہرام ترکئی کے بھائی فیصل ترکئی بھی نئی کابینہ کا حصہ بن گئے ہیں۔
پشاور سے مینا خان آفریدی، چارسدہ سے فضل شکور خان، کوہاٹ سے شفیع جان اور آفتاب عالم، نوشہرہ سے خلیق الرحمن، سوات سے ڈاکٹر امجد علی، بونیر سے ریاض خان اور فخر جہاں جبکہ بٹگرام سے تاج محمد کو بطور مشیر کابینہ میں شامل کیا گیا ہے۔ نئی صوبائی کابینہ آج سہ پہر 3 بجے گورنر ہاؤس پشاور میں حلف اٹھائے گی۔






















