گوجرانوالہ سے اغواء ہونے والے شہری کی لاش اسلام آباد میں فیض آباد کے قریب سے مل گئی ۔
ذرائع کا کہناہے کہ 55 سالہ مشتاق کو گوجرانوالہ سے اغواء کیا گیا تھا جس کی تلاش جاری تھی ، مقتول وحدت کالونی گوجرانوالہ کا رہائشی تھا، پولیس نے لاش کو تحویل میں لیتے ہوئے ہسپتال منتقل کر دیاہے ، پولیس نے گاڑی میں لگے ٹریکر کے ذریعے مقتول کا پتا لگایا ۔بتایا گیاہے کہ مشتاق کو سر میں بھاری چیز مار کر قتل کیا گیاہے ۔