پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور پروپیگنڈا سازش بےنقاب کردیا۔ بھارتی حکومت اور گودی میڈیا نے اپنی ہی صدر کو جھوٹے بیانیہ کا حصہ بنا کر شرمناک حد پار کر دی۔ وزارت اطلاعات و نشریات کےشفاف مؤقف اور حقائق پر مبنی وضاحت نے بھارتی فریب کا پردہ چاک کردیا۔
بھارت کےریپبلک ٹی وی نے جھوٹا دعویٰ کیا کہ پاکستان نے بھارتی فضائیہ کی خاتون پائلٹ شیوَانگی سنگھ کو گرفتارکرلیا۔۔ ریپبلک ٹی وی نےبھارتی صدر کے ساتھ شیوانگی سنگھ کی تصاویر نشر کر کے پاکستان کے نام سے من گھڑت بیانیہ کوجھوٹا ثابت کرنے کا تاثر دیا۔
وزارت اطلاعات ونشریات کےوضاحتی بیان میں کہا گیا پاکستان نےآپریشن بنیانِ مرصوص کے دوران کسی بھارتی پائلٹ کی گرفتاری کا دعویٰ نہیں کیا اور نہ ہی سات مئی 2025 کےبعد سے بھارت کوکسی بھی پائلٹ کی حوالگی کی۔ گودی میڈیا پہلےبھی کئی باربےبنیاد، مضحکہ خیز اورجعلی رپورٹس کےذریعےجگ ہنسائی کراچکا ہے۔






















