چین نے پاکستانی خلاباز کے مشن میں شمولیت کا اعلان کردیا۔
چینی میڈیا کے مطابق چین نے پاکستانی ماہر خلاباز کا مشن میں شمولیت کا اعلان کردیا، جو دونوں ممالک ک درمیان منصوبے کا حصہ ہے۔
پاکستانی خلاباز مختصر مدت کیلئے پے لوڈ ایکسپرٹ کے طور پرمشن میں حصہ لیں گے، دوپاکستانی خلاباز چینی خلابازوں کے ساتھ تربیت حاصل کریں گے۔ مشترکہ تربیت پاکستان اور چین کےدرمیان خلائی تعاون کو مزید مضبوط بنائےگی۔






















