وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا کے عوام یا حکومت سے افغان مذاکرات پر مشاورت نہیں کی گئی۔
پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا کہ افغانستان کےساتھ مذاکرات خوش آئند ہیں، پاکستان کواپنا مفاد دیکھنا چاہیے تاہم انہوں نے وفاق سے مشاورت نہ کرنے کا شکوہ کیا کہا خیبرپختونخوا مرکزی اسٹیک ہولڈر ہے۔ حکومت یا کے پی کی عوام سے افغان مذاکرات پر مشاورت نہیں کی گئی۔
بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے معاملے پر انکا کہنا تھا کہ لسٹ میں نام توشامل ہے، دیکھتے ہیں ملاقات ہو پاتی ہے یا نہیں۔






















