ستمبر کےماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد بجلی 37 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی درخواست پرسماعت مکمل ہو گئی، منظوری کی صورت میں صارفین کو ساڑھے 4 ارب روپے کا ریلیف ملے گا ، سنیٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے اعتراف کیا کہ ستمبر میں سولرائزیشن کے باعث بجلی کی کھپت میں چھ ہزار میگاواٹ کم رہی ۔
ستمبر کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کمی پر سماعت نیپر اتھارٹی میں ممبر لیگل آمنہ احمد کی سربراہی میں ہوئی ، سی پی پی اے حکام نے بتایا کہ بجلی کی قیمتیں زیادہ ہونے سے صنعت میں کھپت کم رہی ، صنعتوں کو اسی لیے پیکیج دے رہے ہیں تاکہ بجلی کی کھپت بڑھے ، حکام نے بتایا سولرائزیشن کے باعث ستمبر میں دن کو بجلی کی کھپت 15 ہزار میگاواٹ اور رات کو 21 ہزار میگاواٹ ریکارڈ کی گئی ۔
این پی سی سی حکام نے بتایا کہ ستمبر میں پن بجلی کی پیداوار 8 ہزر تخمینے کے مقابلے میں 4 ہزار میگاوٹ رہی ، صارفین کے تھرکول بلاک ٹو کوئلے کی کیپسٹی سے متعلق سوال پر سی پی پی اے حکام نے بتایا کے ای کی ریفرنس کاسٹ کے حوالے سے ہر طرح کا جواب دینے پر تیار ہیں ۔ سماعت مکمل ہونے کے بعد نیپرا ڈیٹا کی جانچ پڑتال کے بعد فیصلہ جاری کرے گی ۔ اطلاق کے ای سمیت ملک بھر کے صارفین پر ہوگا۔





















