بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹی ٹوینٹی میچ بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیا ۔
کینبرا میں کھیلے جانے والے میچ میں میزبان آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تو ابتداء میں پانچ اوور کے کھیل کے بعد بارش کے باعث میچ روکنا پڑ گیا۔
بارش کے پیش نظر ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت اننگز 18 اوورز تک محدود کرکے میچ دوبارہ شروع کیا گیا تو 9.4 اوورز تک کا کھیل ہی ممکن ہوسکا پھر بارش آگئی ۔
دوسری مرتبہ کھیل رکنے تک بھارت نے ایک وکٹ کے نقصان پر 97 رنز بنالیے تھے۔ سوریا کمار یادیو 39 اور شبمان گل 37 رنز بناکر کریز پر موجود تھے۔





















