پنجاب پرائس کنٹرول اسیشنل کموڈیٹیزآرڈنینس جاری کردیاگیا،آرڈیننس کےتحت پرائس کنٹرول کونسل قائم،وزیر صنعت چیئرپرسن ہوگا۔
اب سےپرائس کنٹرول کونسل اشیا ضرورت کی قیمتوں کا تعین کرے گی،پرائس کنٹرول کونسل ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کارروائی کرسکے گی،کونسل ضلع کی سطح پر اشیا کی آمد اور اخراج کاریکاڈ مرتب کرے گی۔
کونسل اشیا فروخت کرنےوالوں کونرخ نامہ آویزاں کرنےکی پابند کرے گی،صوبائی وزیر زراعت،وزیر خوراک،چیف سیکرٹری اور متعلقہ سیکرٹریز شامل ہیں۔
آرڈیننس کےبعد پرائس کنٹرول مجسٹریٹ اب حکومت پنجاب کے تحت کام کریں گے، پرائس کنٹر ول مجسٹریٹ اس سے قبل وفاقی حکومت کی ہدایت پر عمل کررہے تھے۔