صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہبازشریف کے غیرملکی دوروں کی تفصیلات سامنے آگئیں ۔ دستاویز کے مطابق گزشتہ 20 ماہ کے دوران صدر مملکت نے 3 اور وزیراعظم نے 34غیرملکی دورے کئے۔ دونوں اعلیٰ ترین حکومتی شخصیات کےغیرملکی دوروں میں چین سرفہرست ہے۔
موجودہ حکومت کے دور میں صدر اور وزیراعظم کی بیرونِ ملک سفارتی سرگرمیاں کی تفصیلات منظرِعام پر آگئیں۔ گذشتہ 20ماہ میں صدر مملکت آصف علی زداری نے3 ملکوں کےسرکاری دورے کئے ۔ وہ دو بار چین اور ایک بار ترکمانستان گئے ۔ وزیراعظم شہبازشریف مارچ 2024 سے اکتوبر 2025 تک 34 غیرملکی دورے کر چکے ہیں۔
سرکاری دستاویزات کے مطابق وزیراعظم نے سب سے زیادہ 8 دورے سعودی عرب کے کئے ۔ وہ 2 ، 2 بار چین ، امریکا اور مصر کے سرکاری دورے پر گئے۔ شہبازشریف نے 2 بار اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کی ۔ جہاں عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں بھی ہوئیں ۔ وزیراعظم ایران، متحدہ عرب امارات، تاجکستان ، قازقستان، قطر، ترکیہ ، ازبکستان ، آذربائیجان ، برطانیہ اور ملائیشیا بھی گئے۔
سفارتی ماہرین کے مطابق صدر اور وزیراعظم نےغیرملکی دورے سفارتی ، تجارتی اور اسٹریٹیجک تعلقات کے فروغ کیلئے کئے ۔ دوروں کے دوران مختلف معاہدوں اور شراکت داریوں پر بات چیت ہوئی ۔ پاکستان کی ساکھ عالمی سطح پر بہتر بنانےاور غیرملکی سرمایہ کاری لانے کی بھی کوشش کی گئی۔






















