صدرمملکت اوروزیراعظم کے20ماہ کےدوران غیرملکی دوروں کی تفصیلات منظرعام پرآگئیں۔
دستاویز کےمطابق گزشتہ 20 ماہ کےدوران صدرمملکت نے 3 اوروزیراعظم نے 34 غیرملکی دورے کئے،دونوں اعلیٰ حکومتی شخصیات کےدوروں میں چین سرفہرست ہے،وزیراعظم شہبازشریف امریکا،برطانیہ سمیت کئی ایشیائی ممالک بھی گئے۔
دستاویزات کےمطابق صدر آصف زرداری 2 مرتبہ چین اور ایک بار ترکمانستان کے دورے پر گئے،وزیراعظم نے چین،امریکا اورمصر کے 2، 2 سرکاری دورے کیے،وزیراعظم کےبیرونی دوروں میں سعودی عرب سرفہرست، 8مرتبہ وہاں گئے،
دستاویزات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے 2 مرتبہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں شرکت کی،
ایران، متحدہ عرب امارات، تاجکستان، قازقستان،قطر اور باکو بھی گئے،ترکیہ، ازبکستان، آذربائیجان،برطانیہ ملائیشیا اور مصر کے دورے بھی شامل ہیں۔






















