قومی ایئر لائن کی برطانیہ کے لیے پروازیں بحال، پانچ سال بعد اسلام آباد سے مانچسٹر کے لیے پہلی پرواز روانہ ہوگئی،جہاز میں ڈھائی سو مسافر سوار ہیں۔
پی آئی اےکا بوئنگ 777 ساختہ طیارہ برطانوی فلائٹ آپریشن کو سرانجام دےرہا ہے،مانچسٹر کی پہلی پرواز کے مسافروں کیلئے پی آئی اے کی طرف سے تحائف بھی دیئے گئے،ایک مسافر کو 660 سی سی گاڑی کا تحفہ پیش کیا گیا۔
ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر اسلام آباد سے ہر منگل اور ہفتہ کو پی آئی اے پرواز مانچسٹر جائے گی،تعداد میں بتدریج اضافہ،لندن اور برمنگھم کیلئے بھی پروازیں جلد شروع ہوں گی۔
روانگی سےقبل ہونےوالی خصوصی تقریب میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا برطانیہ کے لیے فلائٹ آپریشن کی بحالی کو موجودہ حکومت کی کامیابی اور ترجیحات کی درستگی کا نتیجہ ہےکہا ہماری ائیرلائن پر پابندی سے ملک کا امیج خراب ہوا۔
مزیدکہابرطانیہ اور یورپ میں موجود ہمارےسفارتکاروں نےپاکستان کا مقدمہ بھرپورانداز میں لڑا، مانچسٹر کے بعد لندن اوربرمنگھم کے لیے بھی پروازیں چلائیں گے،پی آئی اے کومنافع بخش ادارہ بنانے کیلئے پرعزم ہیں۔
ہائی کمشنرمحمد فیصل کا کہنا ہے کہ برطانیہ کے مزید شہروں کے لیے پروازوں کا آغاز بھی متوقع ہے۔واضح رہے کہ جعلی پائلٹ لائسنس اسکینڈل کے باعث قومی ایئر لائن پر پابندی لگی تھی۔




















