لاہور سے گرفتار ہونے والے چائلڈ پورنوگرافی کے عالمی گینگ کے مرکزی ملزم نے تفتیش میں خوفناک انکشافات کر دیئے۔ ملزم کمسن بچیوں کے ساتھ گھناؤنے فعل کی ویڈیوز ڈارک ویب پر بیچتا رہا۔
ذرائع کے مطابق ملزم قریبی رشتہ دار 7 بچیوں کے ساتھ گھناؤنے فعل میں ملوث تھا ۔ ملزم 14 سال تک اپنے ہی خاندان کی دو کم عمربچیوں کے ساتھ گھناؤنا فعل کرتا اور ویڈیوز بنا کر ڈارک ویب پر بیچتا رہا ۔
ملزم نے 2008 سے 2022 کے دوران بچیوں کی ویڈیوز بنا کر ڈارک ویب پر بیچیں ۔ ملزم بچیوں کو فحش ویڈیوز دکھا کر اپنے جال میں پھنساتا تھا ۔ ملزم عاصم سے 50 سے زائد ویڈیوز برآمد ہوئیں۔ عالمی اداروں نے بھی رپورٹ کیا تھا۔
چالاک ملزم کو پکڑنے میں این سی اسی آئی اے کو پورا ایک سال لگا ۔ ملزم کی پہلی ویڈیو سنگاپور سے ملی ، تفتیش وہیں سے شروع ہوکر پاکستان تک آئی ۔ ملزم کو ٹریس کرنے کیلئے سنگاپور،آسٹریلیا،پرتگال اور برازیل کے اداروں سے مدد لی گئی۔






















