غیر سرکاری تنظیم فافن نے قومی اسمبلی کے 19 ویں اجلاس کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی، ایک چوتھائی ارکان پورے اجلاس سے مکمل طور پر غیر حاضر رہے جبکہ متعدد اراکین نے غیر حاضری کی درخواستیں بھی جمع نہیں کرائیں۔ وزیراعظم شہباز شریف پورے اجلاس سے غیر حاضر رہے، قائدِ حزبِ اختلاف کا عہدہ بھی خالی رہا۔
فافن ک رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی کے 19 اجلاس میں 111اراکین کی حاضری 100 فیصد رہی، دوسری نشست میں 61 فیصد جبکہ تیسری نشست میں سب سے کم 49 فیصد حاضری ریکارڈ کی گئی۔ 50 فیصد اراکین نے اجلاس سے غیر حاضری کی درخواستیں جمع کرائیں، تاہم ایک سو چھیاسٹھ اراکین بغیر کسی اطلاع کے ایوان سے غیر حاضر رہے۔ کابینہ کے چار وفاقی وزرا اور ایک وزیر مملکت نے تمام اجلاسوں میں شرکت کی، مگر وزیراعظم شہباز شریف پورے اجلاس سے غیر حاضر رہے۔ فافن رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی کے انیسویں اجلاس میں قائدِ حزبِ اختلاف کا عہدہ بھی خالی رہا۔ کل اراکین میں سے پچیس فیصد یعنی بیاسی ارکان پورے اجلاس کے دوران ایک بار بھی ایوان میں نظر نہیں آئے۔






















