چکوال کے ایک مدرسے میں دو اساتذہ کی جانب سے متعدد طالب علموں سے مبینہ زیادتی کے معاملے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق مدرسے کے دو اساتذہ نے مبینہ طور پر 15 بچوں کو زیادتی کا نشانہ بنادیا۔ ملزمان بچوں کو چاقو سے ڈراتے۔ زیادتی کے بعد جسم پر زیڈ کا نشان بناتے۔ ابتدائی طبی معائنے میں زیادتی کی تصدیق ہوگئی۔
پولیس کے مطابق متاثرہ بچے کا والد شکایت لے کر تھانے پہنچا جس کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال سے بچوں کے ابتدائی طبی معائنے کرائے گئے۔ پولیس نے متاثرہ بچے کے والد کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے دونوں ملزم گرفتار کرلیے۔ پولیس نے ملزمان کا 4 روزہ ریمانڈ حاصل کرلیا جبکہ مزید تحقیقات کیلئے شواہد فرانزک لیبارٹری بھجوادیے گئے ہیں۔
مدرسے کے ترجمان کے مطابق دوبچوں نے ایڈمن آفس میں شکایت کی، سی سی ٹی ویڈیوز میں بچوں کے ساتھ تشدد اور زیادتی دیکھی گئی۔ انتظامیہ نے دونوں اساتذہ کو فارغ کردیا۔