بلوچستان میں دہشت گردی کے مختلف واقعات میں ملوث فتنہ الہندوستان کا انتہائی مطلوب دہشتگرد جمیل عرف ٹیٹک مارا گیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق جمیل عرف ٹیٹک کا تعلق ضلع پنجگور سے تھا۔ وہ پنجگور، بولیدہ اور اطراف کے علاقوں میں دہشتگردی کی سرگرمیوں میں پیش پیش رہا اور متعدد حملوں میں ملوث تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ دہشتگرد 2022 میں پنجگور ہیڈکوارٹر پر ہونے والے حملے میں بھی ملوث تھا۔






















