ملک میں حالیہ سیلاب سے سب سے زیادہ نقصان پنجاب کو پہنچا، سرکاری دستاویزات کے مطابق مجموعی طور پر 822 ارب روپے کے نقصانات میں سے 631 ارب روپے کے نقصانات پنجاب میں ریکارڈ کیے گئے، جو کل نقصانات کا 76.8 فیصد بنتے ہیں۔
دستاویز کے مطابق خیبرپختونخوا میں 6.2 فیصد یعنی 51.3 ارب روپے، سندھ میں 3.9 فیصد یعنی 32.2 ارب روپے، جبکہ گلگت بلتستان میں 1.6 فیصد یا 13 ارب روپے کے نقصانات ہوئے۔
آزاد کشمیر میں 1.1 فیصد یعنی 9.3 ارب روپے اور بلوچستان میں 0.9 فیصد یعنی 7 ارب روپے کے نقصانات ریکارڈ کیے گئے۔
دستاویز میں مزید بتایا گیا ہے کہ حالیہ سیلاب سے دیگر نقصانات کا تخمینہ 78 ارب روپے ہے، پاکستان میں مجموعی طور پر 2.9 ارب ڈالر کا ابتدائی نقصان ہوا۔






















