سیکیورٹی فورسز نے مہمند اور وزیرستان میں دو مختلف کارروائیوں میں 37 خوارج ہلاک ہوگئے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان طالبان کی فتنہ الخوارج کی مدد سے ایک بڑی تشکیل مہمند بھیجنے کی کوشش پاک فوج نے ناکام بنا دی، پاک فوج نے بروقت کارروائی کے دوران تشکیل میں آنے والے 30 خوارج کو جہنم واصل کردیا۔
پاک فوج کی سخت جوابی کارروائی نے افغان طالبان کو فتنہ الخوارج پر انحصار کرنے پر مجبور کردیا، تشکیل بھیجنے کا مقصد مہمند کے سرحدی علاقہ ترکمان زئی سے دراندازی کے ذریعے دہشتگردی پھیلانا تھا۔
دوسری جانب ابا خیل شمالی وزیرستان میں پاک فوج نے کامیاب کارروائی کے دوران مزید 7خوارج کو ہلاک کردیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے14اکتوبر کواباخیل شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کیخلاف کامیاب کارروائی کی، کارروائی کے دوران ایک دہشتگرد گروہ کو نشانہ بناتے ہوئے 7 خوارج ہلاک کئے۔
ہلاک خوارج کا ہدف علاقے میں دہشتگردی کے منصوبہ کوعملی جامہ پہنانا تھا، پاک فوج اور سکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کے ناسور کو ختم کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔





















