نوبل انعام یافتہ پاکستانی سماجی کارکن ملالہ یوسفزئی نے انکشاف کیا ہے کہ آکسفورڈ یونیورسٹی میں دوستوں کے ساتھ ویڈ کے نشے کے تجربے نے انہیں ایک بار پھر سوات کی اسکول بس میں ہونے والے طالبان کے حملے کی یاد دلا دی تھی۔
ایک برطانوی روزنامے کو دیے گئے انٹرویو میں ملالہ نے بتایا کہ دوستوں کے ساتھ ویڈ کا نشہ کرنے کے بعد انہیں لگا جیسے وہ دوبارہ 15 سال کی ہوگئیں۔انہوں نے کہا کہ میں نے سوچا تھا کہ سب کچھ بھول چکی ہوں لیکن نشے کے اثر میں اسکول بس، مسلح شخص اور خون سے بھرا منظر آنکھوں کے سامنے آگیا۔
ملالہ نے مزید بتایا کہ اس دوران انہیں شدید بے چینی ہوئی اور وہ ایک کمرے میں گر پڑیں جہاں انہیں الٹیاں شروع ہوگئیں۔ان کی دوست انیسہ نے اسپتال جانے سے منع کیا کیونکہ خون میں نشے کے اثرات باقی تھے۔ملالہ نے کہا میں ساری رات اس خوف سے جاگتی رہی کہ شاید دوبارہ زندہ نہ اٹھ سکو۔





















