پاکستان 28-2026 تک اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کارکن منتخب ہو گیا ۔
تفصیلات کے مطابق نائب وزیراعظم نے خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ اللہ کےفضل سےپاکستان یواین انسانی حقوق کونسل کارکن منتخب ہوگیا، پاکستان کاانتخاب انسانی حقوق کےفروغ کیلئے ہمارے کردار کا اعتراف ہے، اقوام متحدہ کے رکن ملکوں نے پاکستان پر اعتماد کا اظہار کیا۔
وزیراعظم شہبازشریف
وزیراعظم نے پاکستان کے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا رکن منتخب ہونے پراظہار مسرت کیا اور کہا کہ یہ انتخاب اقوام متحدہ میں پاکستان کے مؤثر اور بھرپور کردار کا عکاس ہے ، دنیا بھرمیں انسانی حقوق کی سربلندی کیلئےپاکستان کے بھرپور کردار کا عزم کرتے ہیں۔






















