سوات اور اس کے گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ لوگ گھروں اور دکانوں سے نکل کر کھلے مقامات کی طرف دوڑ پڑے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.4 ریکارڈ کی گئی، جبکہ اس کی زیرِ زمین گہرائی 47 کلومیٹر تھی۔زلزلے کا مرکز مینگورہ شہر کا پہاڑی علاقہ تھا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔






















