ضلع ہنزہ اور نگر کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیئے گئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق زلزلے کے جھٹکے تقریبا 9 بجے کے قریب محسوس کیئے ، زلزلے کے جھٹکوں کی شدت زیادہ ہونے سے شہری کلمہ طیبہ کا ورد کر تے ہوئے گھروں سے نکل آئے ، تاحال کسی قسم کے نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے ۔
ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت اور مقام معلوم کیا جا رہاہے ۔






















