نوبیل کمیٹی نے معاشیات کے نوبیل انعام کا اعلان کردیا۔
سوئیڈن کی رائل سوئیڈش اکیڈمی آف سائنس نے اکنامک نوبیل انعام 3 معاشیات دانوں کو مشترکہ طور پر دیا۔
BREAKING NEWS
— The Nobel Prize (@NobelPrize) October 13, 2025
The Royal Swedish Academy of Sciences has decided to award the 2025 Sveriges Riksbank Prize in Economic Sciences in Memory of Alfred Nobel to Joel Mokyr, Philippe Aghion and Peter Howitt “for having explained innovation-driven economic growth” with one half to Mokyr… pic.twitter.com/ZRKq0Nz4g7
اکنامک نوبیل انعام پانے والوں میں جول موکیر، فلپ ایغیون اور پیٹر ہووٹ شامل ہیں۔اس سے قبل نوبل امن انعام 2025 وینزویلا کی جمہوریت نواز رہنما ماریہ کورینا مچاڈو کو دیا گیا۔
اعلان کے موقع پرجورجین واٹن فریڈنس کا کہنا تھا کہ ماریہ کورینا مچاڈو کو یہ انعام ان کی جمہوریت، انسانی آزادی اور سیاسی حقوق کے تحفظ کے لیے جاری جدوجہد کے اعتراف میں دیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مچاڈو کی تحریک نے وینزویلا سمیت پورے لاطینی امریکا میں جمہوری اقدار کو ازسرِنو بیدار کیا ہے۔






















