غزہ امن معاہدے کے تحت فلسطینی قیدیوں کو لے کر ریڈ کراس کی 38 بسیں غزہ روانہ،پہلی بس اسرائیلی حدود سے غزہ میں داخل ہوگئی،اسرائیل 154 فلسطینی قیدیوں کو ڈی پورٹ کرے گا۔
حماس نے فلسطینی قیدیوں کے بدلے تمام 20 اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کردیا،جب کہ 1700فلسطینی قیدی اسرائیلی جیلوں سے بسوں میں سوار ہو کر غزہ اور مغربی کنارے کےلیے روانہ ہورہے ہیں۔
عرب میڈیارپورٹس کےمطابق اسرائیل سےرہائی پانےوالےفلسطینی قیدیوں کوجنوبی غزہ کے النصر اسپتال میں لایا جائےگا، 1716 فلسطینی قیدی النصراسپتال پہنچائےجائیں گے۔
عوفرجیل سے 108 فلسطینی قیدیوں کومغربی کنارہ لےجایا جائے گا،142 دیگر قیدی اسرائیل کی کتسیعوت جیل سے رہا ہونگے،القسام بریگیڈ کے اہلکاروں نے قیدیوں کی رہائی کےمقام کی سیکیورٹی سنبھال رکھی ہے۔





















