پاک افغان سرحد کے قریب بلااشتعال حملے کے جواب میں مؤثر فوجی ردعمل کے بعد پاکستان نے آئندہ کےلیے افغانستان کو واضح پیغام دیدیا۔
ذرائع کے مطابق پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ آپ باہر کی دنیا کو اپنی بہادریوں سے متاثر کر سکتے ہیں، مگر ہم آپ کی قدر، صلاحیتیں جانتے ہیں۔ اگر امریکہ کی مدد نہ ہوتی تو آپ سوویت یونین کو شکست نہیں دے سکتے تھے۔ کیا آپ نے تورا بورا بھولا دیا ہے، جہاں آپ دم دبا کر بھاگے تھے؟۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ہم پاکستان سے تمام افغان پناہ گزینوں کو نکال دیں گے اور افغان حکومت انہیں اب بھارت بھیج سکتی ہے جس کے ساتھ طالبان کے تعلقات بظاہر بہت اچھی صورتِ حال میں ہیں۔
پاکستان کے کسی بھی حصے، خاص طور پر خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں طالبان کی کسی بھی دہشت گردانہ کارروائی کے بدلے میں ہم افغانستان میں موجود طالبان کے مراکز کو، جو خوارج پراکسی کی حمایت کرتے ہیں، تباہ کردیں گے۔






















