جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لیے پاکستان کی پلیئنگ الیون فائنل کر لی گئی ، ذرائع کے مطابق قومی ٹیم سات بیٹرز، دو اسپنرز اور دو فاسٹ بولرز کے کمبی نیشن کے ساتھ میدان میں اترے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپنر آصف آفریدی کو جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو کرائے جانے کا امکان ہے۔فائنل الیون میں عبداللّٰہ شفیق، امام الحق، شان مسعود، بابر اعظم، سعود شکیل، محمد رضوان اور سلمان علی آغا شامل ہیں، جبکہ بولنگ اٹیک میں شاہین آفریدی، حسن علی اور نعمان علی کو شامل کیا گیا ہے۔
پہلا ٹیسٹ میچ لاہور میں کھیلا جائے گا، جس کے لیے قومی ٹیم نے اپنی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔






















