گزشتہ ایک روز کے دوران اسلام آباد میں ڈینگی کے 26 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، شہر میں ڈینگی کا پھیلاؤ روکنے کے لیے کارروائیاں بھی جاری ہیں، تین سو اکسٹھ گھروں میں اسپرے اور دو سو ستر مقامات پر فوگنگ کی گئی۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد کے دیہی علاقوں سے چودہ اور شہری علاقوں سے ڈینگی کے بارہ مریض سامنے آئے۔۔ متاثرہ افراد میں سے 17 کو اسپتالوں میں داخل کیا گیا۔ شہر بھر میں ڈینگی کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے لیے مؤثر کارروائیاں بھی جاری ہیں۔ اب تک انسداد ڈینگی ٹیمز کی جانب سے شہر بھر میں اکیس ہزار سینتیس مقامات کی چیکنگ مکمل ہو چکی۔ تین سو اکسٹھ گھروں میں اسپرے اور دو سو ستر مقامات پر فوگنگ کی گئی۔ ضلعی انتظامیہ نے تمام یونین کونسلز میں انسداد ڈینگی کارروائیاں یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ واضح کیا کہ ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔






















