مسلم لیگ ن صدر اور سابق وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کی معاشی ترقی اولین ایجنڈا ہےاور اسی لئے مسلم لیگ ن کی جیت پاکستان کی معاشی ترقی کے لئے ناگزیر ہے، انتخابات میں مسلم لیگ ن کی جیت مہنگائی کے ستائے عوام کی جیت ہوگی۔
لاہور میں ن لیگ صدر شہباز شریف سے سابق ارکان قومی اسمبلی اور پارٹی ٹکٹ ہولڈرز نے ملاقات کی ،جس میں سابق ارکان قومی اسمبلی چوہدری نور الحسن ،ریاض الحق اور پارٹی ٹکٹ ہولڈر مہدی حسن لنگاہ شامل تھے۔ملاقات میں پارٹی کے تنظیمی امور اور آئندہ عام انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سےتبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر شہبازشریف نے کہا کہ پاکستان کی معاشی ترقی ہمارا اولین ایجنڈا ہے ،انتخابات میں مسلم لیگ ن کی جیت مہنگائی کے ستائے عوام کی جیت ہوگی،اسی لئےمسلم لیگ ن کی جیت پاکستان کی معاشی ترقی کے لئے ناگزیر ہے۔
انہوں نے کہا کہ عوام کو مہنگائی سے اسی طرح نجات دلائیں گے جس طرح لوڈ شیڈنگ سےدلائی، جس طرح دہشت گردی اور بد امنی ختم کی تھی اسی طرح مہنگائی ختم کریں گے، نوازشریف کی قیادت میں پاکستان کی ترقی کا سنہرا دور شروع ہوگا۔
شہباز شریف کا کہنا تھا پارٹی کارکنان اور رہنما روایتی جذبے اور عزم کیساتھ الیکشن کی تیاری کریں، اللہ تعالیٰ کے فضل سے کامیابی آپ کی ہوگی۔