بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں اضافے کے بعد مقامی صرافہ بازراوں میں بھی فی تولہ سونا مہنگا ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق جمعہ کو عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 20 ڈالر کے اضافے سے 2006 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی ، جس کے بعد مقامی سطح پر 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 2200 روپے اضافے کے بعد دو لاکھ 16 ہزار 500 روپے ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں :۔سونے کی قیمت میں دوسرے روز بھی کمی ریکارڈ
اسی طرح فی دس گرام سونے کی قیمت 1886 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 85 ہزار 614 روپے ہوگئی۔
خیال رہے کہ آج دن بھر کاروبار کے دوران 24قیراط فی تولہ سونے کی قیمت میں 300 روپے کی کمی بھی ریکارڈ کی گئی تھی ، جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2500 روپے کا اضافہ بھی ریکارڈ کیا گیا۔
اس کے علاوہ چاندی کی فی تولہ قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2550 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت 2186.21 روپے پر مستحکم رہی۔