وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی ہدایت پر عملدرآمد نہیں ہوسکا۔ ایمل ولی کو سیکیورٹی نہ مل سکی۔ خیبرپختونخوا پولیس کے اہلکار بھی واپس بلوا لیے گئے۔
آئی جی خیبرپختونخوانے واپس جانے والے اہلکاروں کولائن حاضرکردیا۔ علی امین گنڈاپورنے سربراہ اے این پی کوسیکیورٹی کی ہدایت کی تھی۔
ترجمان اے این پی نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ کی یقین دہانی کے باوجود پولیس واپس بلا لی گئی۔ ہم ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے کم از کم مؤقف تو واضح کیا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل وفاقی سطح پر دی گئی سیکورٹی بھی واپس لے لی گئی تھی، جس کے بعد اب صوبائی پولیس کی سیکورٹی بھی ختم کردی گئی ہے۔






















