اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) عمران خان کی توشہ خانہ نیب کیس میں درخواست ضمانت بحالی کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری کی جانب سے جاری کردہ تحریری فیصلے کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت ٹرائل کورٹ میں بحال کی جاتی ہے۔
تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ احتساب عدالت درخواست ضمانت پر قانون کے مطابق فیصلہ کرے، ٹرائل کورٹ کے درخواست ضمانت مسترد کرنے کے فیصلے کے خلاف درخواست دائر کی گئی تسلیم شدہ ہے کہ نیب نے چیئرمین پی ٹی آئی کو اس کیس میں گرفتار نہیں کیا۔
فیصلے میں کہا گیا کہ چئیرمین پی ٹی آئی کی ٹرائل کورٹ سے عدم حاضری دانستہ نہیں تھی وہ دوسرے مقدمے میں گرفتاری کے باعث پیش نہیں ہوسکے، اس بنیاد پر درخواست گزار کا محاسبہ کرنا عدالت کے لیے مناسب نہیں ہوگا۔
فیصلے میں مزید کہا کہ محض حاضری کیلئے درخواست مسترد کرنا درست نہیں۔