رکن قومی اسمبلی شیرافضل مروت کا کہنا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ علیمہ خان کو سپورٹ دلوا کر آ گے لانا چاہتی ہے۔
پروگرام ندیم ملک لائیو میں گفتگو کرتے ہوئے شیرافضل مروت نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں پر اُن کی بہن کی حکمرانی ہے۔ علی امین کے مخالف گروپ کو مسلسل ملاقاتیں دلوائی گئیں۔ وہ عملاً پارٹی کا کنٹرول سنبھال چکی ہیں۔
شیرافضل مروت کا کہنا تھا کہ جنیداکبر کو علی امین کے بغض میں لایا گیا ۔ کچھ لوگ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو ہٹانا چاہتے ہیں۔ پی ٹی آئی میں تقسیم اپریل2024 سےزیادہ ہوئی، علیمہ خان کوتشویش تھی کہ بشریٰ بی بی کا پارٹی پر قبضہ ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ بانی کونتھیاگلی ریسٹ ہاؤس منتقل کرنےکی ڈیل ہوچکی تھی، علی امین اسٹیبلشمنٹ کو گارنٹی دے رہے تھے بانی کو لیکرجائیں گے، اس گارنٹی میں امریکن اوورسیز بھی شامل تھے۔
پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ن لیگ کے رہنما طارق فضل چوہدری نے کہا کہ جنید اکبر کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی سے ہٹانے کے لیے استعفوں کی چال چلی گئی ۔ بانی پی ٹی آئی کو اڈیالہ سے اسلام آباد جیل منتقل کیا جائے گا ۔ ان کی بنی گالہ یا زمان پارک ہاؤس اریسٹ کے بھی حامی ہیں۔
طارق فضل چوہدری نے کہا کہ کو بانی پی ٹی آئی کو بنی گالہ شفٹ کرنےاورہاؤس اریسٹ کے حق میں ہوں، بانی پی ٹی آئی کوزمان پارک میں بھی رکھ سکتےہیں اسکےبھی حق میں ہوں۔ ہم بانی پی ٹی آئی کوکسی قسم کی تکلیف نہیں دیناچاہتے۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو اسلام آبادکی ڈسٹرکٹ جیل میں منتقل کیاجائےگا، اسلام آباد کے جتنے قیدی اڈیالہ میں ہیں اسلام آبادڈسٹرکٹ جیل منتقل ہوں گے۔ منتقل ہونے والے قیدیوں میں بانی پی ٹی آئی بھی ہیں۔





















