سانحہ نو مئی میں ملوث خدیجہ شاہ کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا، ڈی سی لاہور نے خدیجہ شاہ کے تیس روز کے نظربندی کے احکامات جاری کر دیے۔
ایس پی کینٹ کی سفارش پر ڈسٹرکٹ انٹیلیجنس کمیٹی نے تیس روز کی نظربندی کے احکامات جاری کر دیے۔نوٹیفکیشن کے مطابق ایم پی او تھری کے تحت خدیجہ شاہ کو توڑ پھوڑ ،عوام کو اداروں کے خلاف اکسانے پر نظر بندی کے احکامات دیے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ جناح ہاؤس لاہور میں جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کے کیس میں خدیجہ شاہ کو گرفتار کیا گیا تھا۔